ایجوکیشن

نواب شاہ عالم خان انجینئرنگ کالج میں ہفتہ 21 جنوری کو گلوبل ایجوکیشن فیر کا اہتمام

حیدرآباد: نواب شاہ عالم خان انجنیئرنگ کالج ملک پیٹ کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے ایک منفرد گلوبل ایجو کیشن فئیر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ فئیر21جنوری بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا شام 4 بجے ملک پیٹ کیمپس پر منعقد ہوگاجس میں شہر کے معروف ایجو کیشن کنسلٹینٹس حصہ لیں گے۔

اس گلوبل ایجو کیشن فیر کا مقصد ایسے طلباء وطالبات کی رہنمائی ہے جو بیرون ملک اعلیٰ تعلیمکے حصول کیلئے کوشاں ہیں ۔ اکثر یہ محسوس کیا جاتا ہے کہ عموماً طلباء کوصحیح معلومات حاصل نہیں ہونے کی وجہہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ اس فئیر کے ذریعہ طلباء کی کونسلنگ کی جائے گی اور ان کو مختلف یونیورسٹیز،کورس اور اسکالرشپ سے متعلق معلومات فراہم کی جائینگی۔ صبح 10بجے تا

دوپہر ایک بجے تک کالج سمینار ہال میں کنسلٹینس کی جانب سے معلوماتیلکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس فیر میں داخلہ مفت ہے اور سب کے لئے کھلاہے تمام طلبا و طالبات اور ان کے اولیاء سے اس فئیر میں شرکت واستفادہ کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ڈین، اسٹوڈنٹ افیرس،رضا احمد خان سے ربط کیا جاسکتا ہے۔

9848058830

 

متعلقہ خبریں

Back to top button