نیشنل

آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر گرفتار

نئی دہلی: آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو جمعہ کو سی بی آئی نے گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری ویڈیوکان گروپ کو ضابطے کے خلاف دیے گئے کروڑوں روپے کے قرض کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ جب یہ قرض دیا گیا تو چندا بینک میں سی ای او اور ایم ڈی کے عہدے پر تھیں۔ ان قرضوں کے این پی اے ہونے کی وجہ سے بینک کو 1730 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
بزنس ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوچر خاندان کو ایجنسی ہیڈکوارٹر بلایا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ سی بی آئی نے الزام لگایا کہ وہ اپنے جوابات میں ٹال مٹول کر رہے تھے اور تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button