جنرل نیوز

547 واں عرس شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی ؒ کا اختتام 

547 واں عرس شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی ؒ کا اختتام 

 

نارائن پیٹ: کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی ؒ کے 547 واں عرس شریف کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ عرس کے آغاز پر احاطہ درگاہ میں رسم پرچم کشائی جلالی انجام دی گی اور عرس تقاریب کا آغاز عمل میں آیا۔ خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آیا۔ جسکی صدارت مولانا سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔جلسہ عظمت اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید رضوان پاشاہ قادری حیدر آباد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔اور بزگادین کی عظمت پر روشنی ڈالی اور خانقاہوں سے اپنے آپ کو جوڑے رکھنے کی ترغیب دی

10 ڈسمبر بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوس صندل نکل کر بارگاہ قتالیہ پہنچا۔ رسم صندل مالی بدست مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی نے انجام دی۔ محفل سماع میں مہمان مشائخین میں سیدشاہ لیاقت حسین رضوی المدنی،سید شاہ قبول اللہ حسینی، سید خواجہ معین الدین حسینی خواجہ پاشاہ ‘ حضرت فہیم الدین حیدر آباد کے علاوہ ودیگر نے شرکت کی۔ محفل سماع کے اختتام پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ 11 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر محفل قل و تقسیم تبرکات عمل میں آے۔ 547 واں عرس قتالیہ کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button