نیشنل

فون میں یوٹیوب دیکھتے ہوئے شوہر نے گھر میں ہی بیوی کی ڈیلیوری کی۔ بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کی موت

نئی دہلی: یوٹیوب دیکھ کر ایک شخص نے گھر میں اپنی بیوی کی زچگی کا عمل انجام دیا جس کی وجہ سے بچہ کو جنم دینے کے بعد خاتون کی موت ہو گئی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرشنا گیری میں پیش آیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ضلع دھرما پوری کے انومنتا پورم سے تعلق رکھنے والے مادیش کی شادی سال 2021 میں لوکا نائیکی نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ شوہر زراعت پیشہ بتایا گیا ہے، اس اثناء میں اس کی بیوی حاملہ ہو گئی، بیوی کے حاملہ ہونے کے بعد سے ہی وہ اس کی نارمل ڈیلیوری کا منصوبہ بنا چکا تھا۔

 

 

اس نے اپنی بیوی کا کسی بھی طرح کا علاج نہیں کروایا جب خاتون کی زچگی کا وقت قریب آیا تو اس نے 22 اگست کو گھر میں فون میں یوٹیوب دیکھتے ہوئے بیوی کی زچگی کا عمل انجام دیا۔ مناسب طبی امداد حاصل نہ ہونے پر بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون بے ہوش ہو گئی

 

 

جس کے بعد اسے ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں خاتون نے دم توڑ دیا‌ پولیس نے خاتون کی نعش کو ضبط کر لیا تاکہ پوسٹ مارٹم کروایا جا سکے گورنمنٹ لیڈی ڈاکٹر کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button