وزیراعظم نریندرمودی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گجویل روانہ

وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گجویل منڈل کومٹی بنڈہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ مشن بھگیرتا کا آغاز کریں گے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ خصوصی طیارے کے ذریعہ بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچے وزیر اعظم کا گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، چیف منسٹر کے چندرشیکھر، میئر بی موہن راو مرکزی وزرا ایم وینکیا نائیڈو، بنڈارو دتاتریہ اور دوسروں نے استقبال کیا۔ ان تمام کے ہمراہ بیگم پیٹ ایر پورٹ سے ہی وہ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میدک ضلع کے لئے روانہ ہوئے۔