جنرل نیوز

شیخ فاروق احمد صدر مدرس ماڈرن اپر پرائمری اسکول نظام آباد کی تہنیتی تقریب سے مقررین کا خطاب

اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض ہے تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرے کی ترقی ضامن شیخ فاروق احمد صدر مدرس ماڈرن اپر پرائمری اسکول نظام آباد کی تہنیتی تقریب سے مقررین کا خطاب

نظام آباد 13 دسمبر (اردو لیکس ) تعلیم ہر انسان چاہئے وہ غریب ہو یا امیر، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے چھین نہیں سکتا تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے این ایم کے کلاس میٹس گروپ نظام آباد کے زیر اہتمام شیخ فاروق احمد صدر مدرس ماڈرن اپر پرائمری اسکول بابن صاحب پہاڑی نظام آباد کو ان کی بہترین تعلیمی اعتراف خدمات پر مولانا آزاد ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازے جانے پر جناب مسعود احمد اعجاز صدر این ایم کے گروپ نظام آباد و این آر آئی، سینئر قائد کانگریس کی صدارت میں مدین فارم ہاؤس پر منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس اجلاس میں بحیثیتِ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد وصی الدین سینئر ایڈوکیٹ نامپلی کریمنل کورٹ حیدرآباد، جناب محمد حشمت اللہ خان ایکسپوٹر حیدرآباد نے شرکت کی جناب خلیل الرحمٰن کی تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا انعقاد عمل آیا جناب محمد یوسف الدین خان اڈیٹر انچیف نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد و سکریٹری این ایم کلاس میٹس گروپ نے شرکاء اجلاس کا خیرمقدم کیا ا

 

نہوں نے شیخ فاروق احمد کی تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے طالب علمی کے دور سے ہی روشن ملت ادارے کے ذریعہ کئی ایک طلباء کی رہنمائی و مدد کی جس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے انہیں گذشتہ نومبر میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ایورنس حیدرآباد کی جانب سے بھی مولانا آزاد ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا گیا مہمان خصوصی جناب محمد وصی الدین ایڈوکیٹ نے شیخ فاروق احمد کی تعلیمی و سماجی، فلاحی خدمات کو نیک وفعل قرار دیا انہیں مولانا آزاد ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازے جائے پر مبارکباد پیش کی ممتاز گلوکار مجاہد اردو معین الدین اقبال شیخ فاروق احمد کے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا شیخ فاروق نے اپنی تقریر میں این ایم کے گروپ کی جانب مولانا آزاد ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازے جائے پر اظہار تشکر کیا انہوں نے کہا کہ ان کے تعلیمی کیریئر کے دوران جن نشیب وفراز سے وہ گزرے ہیں بطور خاص تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جو منصب پر فائز ہیں اس میں تعلیمی دور کے ساتھیوں کا اہم رول رہا جو ناقابل فراموش ہے

 

جناب مسعود احمد اعجاز نے صدارتی خطاب میں کہا تعلیم ہر انسان چاہیے غریب ہو یا امیر مرد ہو یا عورت کی بنیاد ی ضرورت میں ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے چھین نہیں سکتا تعلیم ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا مرد اور عورت پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کس بھی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی کی ضامن ہے مسعود احمد اعجاز نے کہا کہ قوم و ملت کے لئے شیخ فاروق احمد کی تعلیمی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مولانا آزاد ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی انہیں مزید کامیابی اور ترقی حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ فاروق احمد کو ریاستی و قومی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کئی ایک اعزازات حاصل ہوے ہیں اس اجلاس میں شیخ فاروق احمد کی شالپوشی وگلپوشی کرتے ہوئے انہیں این ایم کے کلاس میٹس گروپ نظام آباد کے پہلے مولانا آزاد ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا گیا

 

اس تقریب سے ایم اے ستار اے ایس آئی جانکم پیٹ، جمیل احمد، محمد حشمت اللہ خان ،محمد ظفر خان بھی مخاطب کیا اس موقع پر شرکت کرنے والے معززین میں قابل سید فاروق احمد ، محمد منیر الدین آر ٹی او کنسلٹنٹ، ایم اے قدیر، شیخ ممتاز علی، خورشید علی قریشی، عقیل احمد ،، محمد تاج الدین ،محمد قاسم ،محمد عبد الخالق، محمد شاہد علی محکمہ آبپاشی، نعیم ،فہیم الدین نصرت ، محمد نعیم الدین،محمد عبدالحاجی این آر آئی، محمد حنیف، محمد اسماعیل ،شیخ عابد علی کے علاوہ این ایم کے کلاس میٹس گروپ نظام آباد کے اراکین و عہدیداروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر شرکاء اجلاس کے لئے پرتکلف ضیافت کا نظم کیا گیا محمد یوسف الدین خان کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button