وزیراعظم نریندرمودی نے کیا باوقارمشن بھگیرتا کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے ضلع میدک گجویل منڈل کے کومٹی بنڈہ میں مشن بھگیرتا کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔ بعد ازاں نریندر مودی نے این ٹی پی سی ‘ سوپر تھرمل پاور پراجکٹ کا سنگ بنیادرکھا۔ سنگارینی کی جانب سے تعمیر کروائے گئے جئے پور تھرمل پاور پلانٹ کو انہوں نے قوم کے نام معنون کیا۔ وزیر اعظم نے ورنگل میں کالوجی نارائن راؤ ہلت یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھی۔ وزیر اعظم نے منوہر آباد‘ کتہ پلی ریلوے لائن کا بھی وزیر اعظم نے سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے ریموٹ کے ذریعہ وزیر اعظم نے ان پانچ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔  اس تقریب میں گورنر ای ایس نرسمہن مرکزی وزراء ونیکیا نائیڈو ‘ بنڈارو دتا تریہ ‘ سریش پربھو‘ پیوئیش گوئل ‘ اننت کمار کے علاوہ ریاستی وزراء بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انھوں نے جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلگنانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مرکزی حکومت تلنگانہ کے تمام ترقیاتی کاموں میں تعاون کریگی۔ نریندرمودی نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔