نقلی گاو رکشک تناو کی کیفیت پید ا کر رہے ہیں : وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے کومٹی بنڈہ میں مشن بھگیرتا کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ان دنوں نقلی گاو رکشک تناو کی کیفیت پید ا کر رہے ہیں انھوں نے ان نقلی گاو رکشکوں سے تمام کو اور خاص طور پرحقیقی گاو رکشکوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان نقلی گاو رکشکوں کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گایوں کو کھیتی باڑی سے جوڑتے ہوئے گائے کے کھاد کے ذریعہ زراعت کی ترقی کی جائے۔ واضح رہے کہ دہلی میں منعقدہ پروگرام کے دوران بھی نریندر مودی نے نقلی گاو رکشکوں کے خلاف کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔