ایجوکیشن

فاصلاتی تعلیم کے بی ایڈ امتحانات کو فوری منعقد کرنے مسلم انٹیلکچول فورم نے کیا مطالبہ

عادل آباد _ 13 دسمبر ( اردو لیکس) سینئر صحافی،شاعر و جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلکچول فورم شفیق احمد اطہر اور نائب صدر وسیم رومانی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں ریاستی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فاصلاتی نظام (اوپن )کے تحت بی ایڈ (b. E. d)میں داخلوں کے علاوہ امتحانات کے انقعاد کا جنگی خطوط پر نظم کریں۔انہوں نے مزید بتایا کے اس کاز میں نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن(n, c, t e)ہی اہم رخنہ بنا ہوا ہے۔اس عمل میں تاخیر اور کوتاہی و تساہلی کی بناء ترقی کے منتظر اساتذہ میں بیچینی کی کیفیت دیکھی جارہی ہے.ایک رپورٹ کے مطابق ریاستی سطح پر 50ہزار سے زائد sgt اوپن بی ایڈ کے اعلامیہ کے منتظر ہیں sgt سے اسکول اسسٹنٹ S A کے عہدہ پر ترقی کے لئے B. E. d لازم و ملزوم ہے۔ریاست میںN. C. T. E کے ازسر نو قوائد مسودہ کی تیاری سے قبل عثمانیہ،کاکتیہ اور امبیڈکر جامعات میں اس کی سہولتیں فراہم ہوا کرتی تھیں گزشتہ 2019-2014 کے دوران مذکورہ جامعات نے اس کورس کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔جو ہنوز تعطل کا شکار بنا ہوا ہے۔اس دوران کورونا کی وباء بھی اہم سبب بنی ہوئی تھی۔تا حال تعلیمی سال 2021-2020 کے لئے داخلوں اور اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو سال سے سالانہ امتحانات کے انقعاد کا عمل بھی تعطل کا شکار بنا ہوا ہے۔جس سے طلباء کا مستقبل مزید تاریک نظر آرہا ہے اسی لئے انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر اور ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے علاوہ اقلیتی تنظیموں سے خواہش کی کے وہ اس طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے سنگین مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی عمل میں لائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button