نیشنل

فلم اداکارہ شروتی ہاسن کو تلخ تجربہ۔ مداح پیچھا کرتے کرتے قریب پہنچ گیا۔ ویڈیوز وائرل

ممبئی: نامور فلم اداکار کمل ہاسن کی دختر شروتی ہاسن جنہوں نے تلگو کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے انہیں آج ممبئی ایئرپورٹ پر تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

ممبئی ایئرپورٹ پر نامعلوم شخص ان کا پیچھا کرتا ہوا نظر آیا۔ کار پارکنگ تک بھی وہ ان کے ساتھ پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص شروتی ہاسن کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے، جیسے ہی فلم اداکارہ اپنی کار کے پاس پہنچی وہ شخص اچانک سامنے اگیا،

 

 

جس پر شروتی ہاسن پریشان ہوگئیں اور انھوں نے اس شخص سے پوچھا کہ آپ کون ہیں میں خپ کو نہیں جانتی۔ اس کے بعد اس شخص کو وہاں سے آگے بڑھا دیا گیا۔بعض دفعہ فلم اداکار اور اداکاراوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتےہیں۔

 

 

انہیں اپنے چاہنے والوں سے پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ جو شخص اداکارہ کا پیچھا کرتا ہوا نظر آیا دراصل وہ ان کا مداح تھا اور ان کے قریب خنے اور بات کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button