ریو اولمپکس بھارتی کھلاڑیوں کا مظاہرہ

ریو اولمپکس کے دوسرے دن بھارتی ٹیمیں دو مقابلوں میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ شوٹنگ‘ تیر اندازی‘ ویمنس‘ ہاکی اور جمناسٹک میں بھارتی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس دوران ہاکی بھارتی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کیا اور اپنا کھاتہ کھولا۔ مردوں کے گروپ بی میچ میں بھارتی ٹیم نے تین۔ دو گول سے آئر لینڈ کی ٹیم کو شکست دی ۔ روینگ میں دتو بابن نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ جبکہ ٹینس میں لینڈر پیس اور روہن بوپنا کی جوڑی پہلے روانڈ میں باہر ہوگئی ۔