تلنگانہ

نظام آباد کلکٹر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفس کا معائنہ کیا

نظام آباد کلکٹر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفس کا معائنہ کیا

نظام آباد 14(محمد یوسف الدین خان اردو لیکس )نظام آباد ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفس کا معائنہ کرتے ہوئے متحدہ اضلاع کاماریڈی اور نظام آباد کے اساتذہ کی تقسیم کے عمل کو حکومت تلنگانہ کے احکامات کے مطابق مقررہ وقت کی معیاد کے اندر تکمیل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی انہوں نے اس سلسلے سینیارٹی کے مطابق متحدہ اضلاع میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی فہرست ترتیب دینے کے اور اس کی اطلاع فراہم کرنے کے لئے زیادہ مقدار میں ٹیموں کی تشکیل دیتے ہوئے اس کام کو شفافیت کے ساتھ مشاہدہ کرتے ہوئے حکومت کے رہنمانا خطوط کو پیش نظر رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر نظام آباد اور کاماریڈی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر درگا پرساد ،راجو کے علاوہ متعلقہ عہدے دار موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button