نیشنل

ٹیپوایکسپریس کا نام تبدیل۔ بیرسٹر اسد اویسی کا شدید رد عمل

نئی دہلی: ریلوے نے بنگلور-میسور ٹیپو ایکسپریس کا نام تبدیل کرکے اس کا نام ووڈیار ایکسپریس رکھ دیا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا نے ٹرین کا نام تبدیل کرنے کی خواہش کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو مکتوب روانہ کیا تھا، بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ٹرین کا نام تبدیل کرنے پربی جے پی پرشدید تنقید کی۔ انھوں نے کہا ہے کہ بی جے پی ٹیپو کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکے گی۔ صدرمجلس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے ٹیپو ایکسپریس کا نام بدل کر ووڈیار ایکسپریس کر دیا ہے۔ ٹیپو نے بی جے پی کو پریشان کر رکھا ہے کیونکہ ٹیپو نے برطانوی سلطنت کے خلاف 3 جنگیں کی تھیں۔ کسی اور ٹرین کا نام بھی تو ووڈیار ایکسپریس رکھا جا سکتا تھا، بیرسٹراویسی نے مزید لکھا کہ بی جے پی ٹیپو کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button