نیشنل

مدھیہ پردیش کے اندور میں پٹھان فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے بجرنگ دل کے 4 کارکن گرفتار

حیدرآباد _ 27 جنوری ( اردولیکس) مدھیہ پردیش میں فلم پٹھان کے خلاف مظاہرے کے دوران پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی  کرنے والے بجرنگ دل کے 4  کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ تبصرے کے خلاف مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے کئی علاقوں میں مسلمانوں نے  احتجاجی مظاہرے کئے  جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کر دیں۔

 

اندور کے ایک سنیما ہال میں فلم ‘پٹھان’ کی نمائش روکنے گئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے پیغمبر اسلام کے  خلاف گستاخانہ تبصرے کیے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مسلمانوں میں غم و  غصہ کی لہر دوڑگئی چہارشنبہ کی دوپہر مسلمانوں  کی بڑی تعداد نے چندن نگر پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کیا۔

 

اس واقعہ کے خلاف جمعرات کو بھی چندن نگر، چھتری پورہ اور بدوالی چوکی کے ساتھ دیگر اقلیتی اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں نے بڑی تعداد میں احتجاج کیا۔جس پر پولیس نے چار بجرنگ دل کارکنوں کو گرفتار کرلیا

 

پولیس عہدیدار مشرا نے کہا کہ کستور ٹاکیز کے احاطے میں نعرے بازی کی مبینہ ویڈیو کی بنیاد پر چھتر پورہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 505 اور 295-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button