جنرل نیوز

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں پر ٹی آرایس کی شاندار کامیابی پر اوٹکور میں ٹی آر ایس قاٸدین کا جشن*

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں پر ٹی آرایس کی شاندار کامیابی پر اوٹکور میں ٹی آر ایس قاٸدین کا جشن

 

اوٹکور: تلنگانہ میں کونسل کی 6 نشستوں کے انتخابات میں ٹی آر ایس کے تمام امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔6 نشستوں پر 24 امیدوار مقابلہ کئے تھے جن میں ٹی آر ایس کے 6 امیدوار تھے۔اس ضمن میں اوٹکور مستقر میں ٹی آر ایس پارٹی قاٸدین نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوٸے ایک دوسرے میں مٹھاٸیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر مقامی سرپنچ سوریا پرکاش ریڈی،سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار، گووندپا، بال ریڈی، ناصر خان، وینکٹیش گوڑ، عبیدالرحمن ناٸب سرپنچ، نذیرصاب، سچن، نرسمہا، ضمیر علی، اسٹیفن وغیرہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button