جرائم و حادثات

پرفیوم لگا کر گھر سے باہرجارہی تھی بیوی، شوہرنے گولی ماردی

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک خاتون پرفیوم لگا کر گھر سے باہر جانے کی تیاری کر رہی تھی کہ برہم شوہر نے اسے گولی ماردی۔ تاخیر سے ملی اطلاعات کے مطابق بیجولی تھانہ علاقہ کے گنیش پورہ کی رہنے والی نیلم جٹاو کی شادی 8 سال قبل بامور جنک پور ٹیکری کے رہنے والے مہیندر جٹاو سے ہوئی تھی۔

 

 

 

اتوار کو جب نیلم پرفیوم لگا کر باہر جانے کی تیاری کر رہی تھی تو اس کے شوہر مہندرا نے اس سے پوچھا کہ وہ اتنی تیار ہو کر کہاں جا رہی ہے۔ اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو مہندر نے غصہ میں اپنی بیوی کے سینے پر گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے نیلم خون میں لت پت نیچے گر گئی اور مہندر بھاگ گیا۔ اس واقعہ کو دیکھ کر وہاں موجود زخمی خاتون کے بھائی دنیش جٹاو نے فوراً گھر والوں کو بلایا اور نیلم کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے،

 

 

 

پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔ زخمی خاتون کا کہنا تھا کہ معمولی جھگڑا ہوا تھا پرفیوم کے مسئلہ پراوراسے گولی ماردی گئی۔ سابق میں مہندر جٹاو کو چوری کے معاملے میں جیل بھیج دیا گیا تھا بعد ازاں اس کی رہائی عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button