نریندر مودی رات 8 بجے حیدراباد سے دلی واپس ہوگئے

وزیراعظم نریندر مودی تلنگانہ کا طوفانی دورہ ختم کرتے ہوے دلی روانہ ہوگئے.وہ اتوار کی دوپہر حیدراباد پہنچے.بعد ازاں ضلع میدک کے گجویل روانہ ہوے جہاں انھوں نے مختلف پروگرامس میں شرکت کے بعد حیدراباد کے ایل بی اسٹڈیم میں بی جے پی کارکنوں سے خطاب کیا اور رات 8 بجے بیگم پیٹ ایرپورٹ سے دلی واپس ہوگئے.ایرپورٹ پر چیف منسٹر کے سی آر,ڈپٹی چیف منسٹر محمودعلی, مرکزی و ریاستی وزرا نے انہیں وداع کیا.