جنرل نیوز

جمعیت علماء ہند عادل آباد کے زیراہتمام 20 دسمبر کو جلسہ عام بعنوان "اصلاح معاشرہ”_ پوسٹرز کی رسم اجراء

موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی ہے راہ روی اور اخلاقی برائیوں کے خاتمے کے لئے جدو جہد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ضلع صدر جمعیت علماء ہند عادل آباد جناب حافظ ابوبکر حامد نے مسجد گلزار میں جمعیت علماء کے جلسہ عام کے پوسٹرز کی رسم اجراء کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔حافظ ابوبکر حامد نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور ارتداد کی لہر پر قابو پانے ریاستی صدر جمیعۃعلماء تلنگانہ آندھراپردیش جناب حافظ پیر شبیر احمد اور جنرل سیکریٹری حافظ پیر خلیق احمد کی ہدایت پر شہر مستقر عادل آباد کے محلہ کولی پورہ میں واقع مسجد عائشہ میں 20 دسمبر 2021 بروز پیر بعد نماز عشاء عظیم الشان جلسہ عام بعنوان”اصلاح معاشرہ”منعقد کیا جارہا ہے۔جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی حیدرآباد کے ممتاز علماء کرام حضرت مولانا مصدق القاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کے علاوہ حضرت مولانا تجمل حسین قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد و نائب صدر جمعیۃ علماء ریاست تلنگانہ شرکت کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض مفتی عثمان قاسمی جنرل سیکرٹری مستقر عادل آباد انجام دیں گے۔ضلع جنرل سیکریٹری مولانا اسلم ندوی خطبۂ استقبالیہ ادا کریں گے۔حافظ ابوبکر حامد نگرانی اور مولانا اسلم نہدی صدر جمعیت علماء مستقر عادل آباد کریں گے۔حافظ ابوبکر حامد نے شہریان عادل آباد بالخصوص نوجوانوں سے اس جلسے عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے سب کے تعاون سے معاشرے میں بڑھتی ہوئی ارتداد کی لہر اور بے راہ روی و اخلاقی برائیوں کے خاتمے کے لیے ممدون و معاون ثابت ہونے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے صدر مسجد عائشہ عطاء اللہ خان و انتظامی کمیٹی سے جلسہ عام کی اجازت دینے پر اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر حافظ عبدالاحد،مولانا ابوذر حامد،مفتی ناصر نہدی،حافظ شعیب فیصل،مولانا ابوذر حسامی،حافظ جواد اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button