گلبرگہ- حیدرآباد ڈیلی ٹرین سرویس کا آغاز

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے گلبرگہ- حیدراباد کے درمیان انٹر سٹی ڈیلی اور قاضی پیٹ- ممبی ویکلی ایکسپرس ریل سرویس شروع کی ہے وزیرریلوے سریش,پربھو نے پیر کے دن سکندراباد ریلوے اسٹیشن میں ویڈیو لنک کے ذریعہ اس نئی سرویس کا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا.اس موقع پر سریش پربھو نے سکندراباد ریلوے اسٹیشن میں پلیٹ فارم نمبر ون میں اے سی ریٹیرینگ روم,نامپلی اور کاچی گوڈہ ریلوے اسٹیشنوں میں صد فیصد ایل ای ڈی بلس پروگرام کا افتتاح کیا.اس موقع پر مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ,ریاستی وزرا محمد محمود علی,مہیندرریڈی,پدماراو,بی جے پی صدر لکشمن,ریلوے جنرل مینجر رویندر گپتا موجود تھے