جنرل نیوز

رکن کونسل کویتا نے نظام آباد ٹی آر ایس قائد اکبر خان کو پرسہ دیا

 

نظام آباد:16/ ڈسمبر (اُردو لیکس) ایم ایل سی کے کویتا نے آج نظام آباد دورہ کے موقع پر محمد اکبر خان قائد ٹی آرایس پارٹی کی رہائش گاہ واقع برکت پورہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور 4/ نومبر کی علی الصبح کاماریڈی کے نزد پیش آئے سڑک حادثہ میں اکبر خان ان کی والدہ اور خالہ زاد بھائی شدید زخمی ہونے کے علاوہ اکبر خان کی معصوم دختر حادثہ میں انتقال کرجانے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پرُ سہ دیا۔ ایم ایل سی کے کویتا نے حادثہ کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اشکبار آنکھوں سے محمد اکبر خان نے حادثہ سے متعلق بتانے کے علاوہ بیٹی کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کرنے پر ایم ایل سی کے کویتا نے انہیں دلاسہ دیتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کی۔ ایم ایل سی کے کویتا نے اکبر خان کی اہلیہ کو گلے لگا کر پرُسہ دیا اور کہا کہ ان کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائیگا۔ محمد اکبر خان نے ایم ایل سی کے کویتا کی گھر آمداور پرُ سہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرمئیر نیتو کرن، ایس اے علیم تلنگانہ ریڈ کو چیرمین، طارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آرایس پارٹی، محمد عبدالقدوس، اکبر حسین کارپوریٹرس، نوید اقبال، سید مجاہد علی ببو، فہیم قریشی، شیخ علی صابری، محمد رفیع، رفیق قریشی، اختر احمد نوڈا ڈائریکٹر، شیخ صادق کے علاوہ محمد اکبر خان کے چاچا محمد ارشد خان، محمد نصرت خان، بھائی اصغر خان، سرفراز خان اور ٹی آرایس قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button