نیشنل

بلقیس بانو معاملہ۔ مجرموں کی رہائی پر آج سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

نئی دہلی: بلقیس بانو سے متعلق معاملہ کے 11 مجرموں کی سزا معافی اور جیل سے رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی درخواست پرآج سماعت ہوگی۔ خیال رہے کہ سی پی ایم لیڈر و سماجی کارکن سبھاشنی علی، انسانی حقوق کی کارکن روپ ریکھا اور صحافی و مصنفہ ریوتی لال نے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے قصورواروں کی سزا معاف کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ سینئروکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ ایک خاتون کے خاندان کے 14 افراد کو قتل کیا گیا اور 5 مہینے کی حاملہ کی عصمت دری کی گئی، معاملہ کے قصورواروں کی رہائی سے متاثرہ صدمہ میں ہے، لہذا رہائی کے فیصلہ کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ پر جلد سماعت پر رضامندی ظاہر کی تھی اور چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا تھا کہ وہ اس معاملہ پر غور کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button