جرائم و حادثات

حیدرآباد آؤٹر رنگ روڈ سے کار نیچے گرپڑی۔ دو ہلاک تین زخمی۔ ویڈیو وائرل

حیدر آباد: شہر کے مضافات میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ نارسنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آؤٹر رنگ روڈ سے گزرنے والی کار بے قابو ہو کر رنگ روڈ سے نیچے گر پڑی۔معلوم ہوا ہے کہ کار سوار افراد گچی باؤلی سے شمس آباد کی سمت جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔

 

اس حادثہ میں جہاں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگی جبکہ دوسرے نوجوان کو ہاسپٹل لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا، تین زخمی ہاسپٹل میں زیر علاج بتائے گئے ہیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button