نیشنل

شادی کی تقریب میں گلاب جامن کے مسلہ پر جھگڑا

ممبئی: شادیوں میں اکثر جہیز یا دیگر مسائل پر جھگڑے ہونے بات تو آپ نے سنی ہوگی لیکن ریاست مہاراشٹر کے پونے میں میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے جہات کیٹررز اور شادی کے مہمانوں کے درمیان گلاب جامن کو لےکر لڑائی ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جھگڑا گلاب جامن گھر لے جانے پر ہوا۔ یہ واقعہ 23 اپریل کو شیوالی واڑی میں راجیوگ منگل کے دفتر میں پیش آیا۔ منیجر دیپانشو گپتا نے ہڈپسر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کو لوکھنڈے اور کامبلے خاندان کی شادی کی تقریب تھی۔ ہال کو سنجے لوکھنڈے نے بک کیا تھا۔ شادی کی تقریب دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوئی۔ مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ اس کے بعد بہت سے رشتہ دار آہستہ آہستہ کھانا کھا کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے تھے۔ اس دوران ایک رشتہ دار یہ دیکھنے پہنچا کہ کتنا کھانا بچا ہے۔ اس نے باقی مہمانوں سے کہا کہ رشتے دار، کیٹررز کا بچا ہوا کھانا پیک کر کے گھر لے جائیں۔ بس پھر کیا تھا کچھ رشتہ داروں نے گلاب جامن  ڈبوں میں بھرنا شروع کر دیا۔

کیٹرز نے کہا کہ یہ گلاب جامن آپ کے لیے نہیں ہے۔ دوسری شادی کے لیے بنائے گئے ہیں اس بات پر جھگڑا شروع ہوا اور آہستہ آہستہ بات لڑائی تک پہنچ گئی۔ رشتہ داروں نے مل کر منیجر دیپانشو گپتا کی پٹائی کی جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button