جنرل نیوز

نارائن پیٹ کی طالبہ نازیہ تبسم کا لاکورس میں داخلہ _ معززین شہر نے دی مبارک باد

نارائن پیٹ کی مسلم طالبہ نازیہ تبسم کا لاکورس میں داخلہ۔معززین شہرنے دی مبارک باد

 

نارائین پیٹ: ضلع مستقرپر یکم مارچ سال2020کوفیضان ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے مسلم طلبہ کے لیے وکالت کے کورسز میں داخلہ کے لئے ایک شعور بیداری پروگرام کاانعقاد گیا تھا۔یہ سعی ثمرآورثابت ہوئی ہے۔نارائین پیٹ ضلع مستقرپرکی ایک طالبہ نازیہ تبسم بنت لیق احمد تاج مدرس نے لاسٹ میں بہترین رینک حاصل کرتے ہوئے حیدرآباد کے پی آر آر لاکالج میں داخلہ لیا ہے۔اسطرح نارائن پیٹ سے لاکورس میں داخلہ لینے والی پہلی مسلم لڑکی کا اعزاز حاصل کیا۔اس طاب علم کی جانب سے لاکورس میں داخلہ لینے پر مقامی مسلم قائدین عبدالسلیم ایڈوکیٹ،امیرالدین ایڈوکیٹ ورکن بلدیہ ،الحاج خلیل احمد تاج،ڈاکٹرتبریزتاج،فضل الرحمن اسکالر’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ ودیگرنے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button