جنرل نیوز

مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی جمعیت علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر منتخب _ سر سلہ ضلع کے آصف علی سعادت جنرل سکریٹری و اراکین جمعیۃ علماء نے دی مبارکباد

عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی کو جمعیت علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کا صدر منتخب ہونے پر سر سلہ ضلع کے آصف علی سعادت جنرل سکریٹری و اراکین جمعیۃ علماء نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی 

سرسلہ_ 19 دسمبر (پریس ریلیز    ) قاری مجاھد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گنبھی راؤ پیٹ ضلع سر سلہ نے عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب مدظلہ العالی کو صوبہ تلنگانہ وآندھرا کا صدر منتخب ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اسی طرح سر سلہ ضلع جمعیت علماء کے صدر مولانا ابوالکلام وجنرل سکریٹری ضلع سر سلہ سید آصف علی سعادت نے کہاکہ جمعیت علماء ھند وصوبہ تلنگانہ وآندھرا کے لئے عہدہ کے لیے اس وقت یقینا مفتی صاحب دامت برکاتہم سے موزوں شخصیت کوئی نہیں حضرت نے جمعیت کے لیے جو قربانی دی ہے اُسکی مثال نہیں آپ کی بے مثال خدمات تلنگانہ و آندھرا پردیش کے لیے ہے

حضرت صوبہ تلنگانہ کے عظیم رہنما ہیں،وہ صوبہ کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ کے لئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ایسی عظیم شخصیت کو صدر بنائے جانے سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ صوبہ میں رہنے والے تمام افراد کو بڑا فائدہ پہنچے گا

حضرت کی صدارت میں ہی جمعیت علماء ہند تلنگانہ کےتمام اضلاع اور منڈلوں اور گاؤں گاؤں تک اپنی خدمات پہنچا رہے ہیں یقیناً حضرت کی صدارت میں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے تمام اضلاع کے زمہ دران بحسن خوبی اپنے تمام تر ذمداری کو پورا کر رہے ہیں اور گاؤں گاؤں تک جمعیت کی خدمات وسیع ہوتی جا رہی ہے جس سے جمعیت کے دائرہ کافی وسیع ہوچکا ہے

اللہ تعالی عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب مدظلہ العالی خدمات عالیہ کو قبول فرمائے

متعلقہ خبریں

Back to top button