جنرل نیوز

حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ تلنگانہ و آندھرا پردیش جمعیت علماء کے نائب صدر منتخب _ قاری مجاھد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گنبھی راؤ پیٹ نے پیش کی مبارکباد

محترم حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ کو تلنگانہ و آندھرا پردیش جمعیت علماء کا نائب صدر منتخب ہونے پر قاری مجاھد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گنبھی راؤ پیٹ ضلع سر سلہ نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد 

( سر سلہ )قاری مجاھد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گنبھی راؤ پیٹ امام وخطیب جامع مسجد کتہ پلی نے محترم حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب کو نائب صدر تلنگانہ وآندھرا منتخب کرنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہوے کہا کہ آپ کی قیادت میں کاماریڈی سرسلہ میدک کے جمعیت کے کارکنان جس حوصلے سے کام کر رہے ہیں وہ یقینا قابل تعریف ہے یوں تو محترم حافظ صاحب مدظلہ متحرک اور فعال ہیں لیکن خاص طور سے کاما ریڈی و اطراف میں جس محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں اُسکی مثال نہیں یہی وجہ ہے کہ کاما ریڈی و اطراف کے عوام اور علماء میں آپ کافی مقبول ہیں ابھی حال ہی میں آپ نے تینوں اضلاع کا دورہ کرکے ممبر سازی وجمعیت کی ضلع لیول کی اور منڈل کے اعتبار سے یونیٹیں بنوائی ہیں اور علاقہ کے متحرک اور فعال علماء کو تنظیم سےجوڑا ہے جس سے مقامی طور پر جو کام ہو رہا ہے اُسکی مثال آپ ہے محترم حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب حفظہ اللہ کا اس عہدہ پر ہونا عامۃالمسلمین کے علاوہ عوام الناس کے لیے بھی بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button