تلنگانہ

حلقہ اسمبلی ظہیرآبادکی عوام چیف منسٹر چندر شیکھر راو کی قیادت سے مطمئن ، دوسری مرتبہ مانک راو کی کامیابی یقینی۔ عمران کوہیری مائنارٹی صدر بی آر ایس کوہیر

کوہیر – 2 اکٹوبر (اردو لیکس)عمران کوہیری مائنارٹی صدربی آر ایس پارٹی کوہیر نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ کی عوام پچھلے ستر سالوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کو اقتدار سونپ کر دیکھی ہے، کیا، کیا ہے، لیکن پھر آج حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کو جھوٹے وعدے اور ہتیلھی میں جنت دکھاتے ہوۓگمراہ کررہی ہے، لیکن ریاست تلنگانہ کی عوام سمجھ دار ہے اور ان کے بھکاوۓ میں نہیں آنے والی ہے،

بی آر ایس اقلیتی قائد نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کر رہے ہے، اور ریاست تلنگانہ کی عوام چندر شیکھر راو کی قیادت سے مطمئن ہے

اور انھوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ کے سی آر چیف منسٹر اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے دوسری مرتبہ کے مانک راو رکن اسمبلی منتخب ہونا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button