جنرل نیوز

رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے نارائن پیٹ منڈل میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

نارائن پیٹ: 19 دسمبر (اردو لیکس) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے نارائن پیٹ منڈل کے مواضعات بھیرم کنڈا ، پیرا پلہ اور جاجا پور کلسٹر سے متعلقہ رعیتو ویدیکا سنٹر کا آغاز کرتے ہوئے ہر ایک رویتو ویدیکا کو سی ڈی پی فنڈ کے تحت 62 ہزار روپے کی لاگت سے کمپيوٹر پرنٹر کے علاوہ انٹرنيٹ کی سہولت منظور کی گٸی۔ بعد ازاں رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے وہاں پر منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظورہ چیکس کو مستحقین میں تقسیم کٸے

متعلقہ خبریں

Back to top button