جنرل نیوز

اوٹکور میں خدمت خلق 2013 کے جدید انتخابات محمد سمیع اللہ صدر اور حافظ مولوی عبدالرحمن ناٸب صدر منتخب

اوٹکور میں خدمت خلق 2013 کے جدید انتخابات محمد سمیع اللہ صدر اور حافظ مولوی عبدالرحمن ناٸب صدر منتخب

 

اوٹکور : اوٹکور مستقر پر آج "محمد مستقیم منزل” میں "خدمت خلق 2013″کمیٹی کے جدید انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کی صدارت جناب محمد اشفاق نامہ نگار روزنامہ راشٹریہ سہارا نے کی۔ارکان شوری نے متفقہ طور پر محمد سمیع اللہ حسن آباد کو صدر منتخب کیا گیا۔جبکہ حافظ مولوی عبدالرحمن کو ناٸب صدر،عبدالوسیم بنڈہ کو جنرل سکریٹری اور عبدالقیوم کلوال کو خازن منتخب کیا گیا۔اور اس کمیٹی کی ارکان کی حیثیت سے بابو میاں،محبوب گاندھی نگر،محمد اشفاق چاندی،محمد مڑکی کالونی،این۔محمود،شمس الدین کے علاوہ محمد اشفاق کو نامزد کیا گیا۔بعد ازیں اس اجلاس سے نو منتخبہ صدر محمد سمیع اللہ حسن آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناراٸن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر میں چند نوجوانوں کے مفید مشوروں سے 2013 میں خدمت خلق کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔غربا میں جو مختلف فلاحی اسکیمات کے ذریعہ خدمت خلق کے امور انجام دے رہی ہے۔موصوف نے کہا کہ آپ حضرات نے جو مجھے اس عہدے پر نافذ کیا ہے آپ تمام حضرات و ارکان کا بے حد مشکور ہوں۔صدارتی خطاب میں محمد اشفاق نے نو منتخبہ عہدیدارین کو پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوٸے کہا کہ خدمت خلق یہ کمیٹی 2013 سے عوامی خدمات میں لگی ہوٸی ہے۔جو بے کسوں و بے سہارا اور غربا، یتیم و بیواٶں میں خدمات کو انجام دے رہی ہے۔اور خدمت خلق تنظیم کے بہت سارے مقاصد ہیں ان شااللہ بہت جلد مستقبل میں ان مقاصد کو روبہ عمل لاٸے گی۔اس انتخابی اجلاس میں ارکان شوری اور دیگر حضرات موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button