تلنگانہ

نارائن پیٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش

نارائن پیٹ: 20 دسمبر (اردو لیکس/صادق چاند) تلنگانہ راشٹر سمیتی کے سربراہ و وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور وزیراعظم نریندر مودی کا فرضی پتلا نذر آتش کرنے کے اعلان پر آج مستقر نارائن پیٹ میں رکن اسمبلی ایس راجیندر ریڈی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی اور مرکزی حکومت کی انتم یاترا "آخری رسومات”پروگرام کاانعقاد عمل میں لایا گیا۔ احتجاجی ریالی مستقر نارائن پیٹ کے بارم باؤلی سے نکال کر نرسی ریڈی چوراہے پر پہنچی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین، کارکنان وکسانوں کے ساتھ نارائن پیٹ رکن اسمبلی کی نگرانی میں مرکزی حکومت کے فرضی پتلے کو آرتھی پر لٹاکر ہندو رسم کے مطابق نذرآتش کیا گیا۔ اس احتجاجی دھرنا سے رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجیندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کے مرکزی حکومت کسانوں کی جانب سے آگاہی جانے والی فصل خریدنے سے انکار کررہی ہے۔ آج تلنگانہ کے کسان دھان کی خریداری نہیں کرنے کی صورت میں پریشان حال ہیں اور خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے کسانوں کی جانب سے اگائی جانے والی تمام قسم کی فسلیں خریدنی چاہیے۔تلنگانہ وزیراعلیٰ کے سی ی آر کی ہدایت پر تلنگانہ کے اراکین پارلیمان نے پارلیمنٹ میں کسانوں کی فصلوں کو خریدنے کے لئے یادداشت بھی پیش کی اور پارلیمنٹ میں احتجاج کیا اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کے مرکزی حکومت کو چاہئے کے وہ کسانوں کی جانب سے اگائی جانے والی تمام قسم کی فصلوں کو خریدنے سے متعلق لکھ کر دینا ہوگا۔ مرکزی حکومت کا وعدہ تھا کہ وہ ایم ایس پی منیمم سیل پرایز کے تحت کسانوں کی فصل خریدینگے۔اور آج تلنگانہ کے کسانوں کی جانب سے اگائی ہوئی دھان خریدنے سے انکار کر رہے ہیں۔جبکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود اور امداد کے طور پر رعیتو بندو اسکیم اور رعیتو بیما اسکیم کے تحت استفادہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام سرکاری محکموں کو خانگی کررہی ہے۔ جس سے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔جبکہ مرکزی حکومت کا وعدہ تھا کہ وہ دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینگے سات سال کے اقتدار میں آج تک کسی کو کوئی بھی نوکری نہیں دی گئی ہے۔

اس ریالی میں اراکین ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی، بلدیہ چیئرپرسن گندے انسویا چندراکانت، ٹی آر ایس اراکین بلدیہ،ٹی آر ایس اقلیتی اراکین کے دیگر پارٹی اراکین نے اس احتجاجی ریالی میں شریک رہے۔ علاوہ ازیں ضلع نارائن پیٹ کے مختلف منڈلوں میں بھی سرپنچوں کی نگرانی میں مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button