نیشنل

کرناٹک کے وزراء میں قلمدان کی تقسیم _ ضمیر احمد خان اور رحیم خان کو بھی ملے اچھے محکمے

بنگلورو _ 29 مئی ( اردولیکس) کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کی جانب سے 28 مئی کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں نئی تشکیل شدہ ریاستی کابینہ میں تمام 34 وزراء کو مختص قلمدانوں کا اعلان کیا گیا۔ چیف منسٹر سدارامیا نے وزیر فیانئس کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے، جب کہ ان کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کو  آبپاشی اور بنگلورو سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قلمدان دیا گیا ۔

 

فیانئس کے علاوہ، چیف منسٹر نے کابینہ کے امور، محکمہ عملہ اور انتظامی اصلاحات، انٹیلی جنس، انفارمیشن، آئی ٹی اور بی ٹی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور تمام غیر مختص کیے گئے محکموں کو بھی اپنے پاس رکھا۔ شیوکمار کو میجر اور میڈیم ایریگیشن اور بنگلورو سٹی ڈیولپمنٹ تفویض کیا گیا  بشمول بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی)، بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، بنگلور واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ، بنگلور میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ بھی شامل ہے

 

دو مسلم وزراء میں محمد ضمیر احمد خان کو ھاوزنگ اور اقلیتی بہبود ، وقف  کا قلمدان دیا گیا جبکہ رحیم خان کو بلدی نظم نسق اور حج امور  کا قلمدان سونپا گیا ۔ ڈاکٹر جی پرمیشورا کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے

 

چیف منسٹر سدارامیا کی 34 رکنی کابینہ وزراء کو دئے گئے قلمدان کی تفصیلات اس فہرست میں دیکھے جاسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button