تلنگانہ

داغ دہلوی کی مزار پر حاضری _ سید تقی عابدی کی شرکت

حیدرآباد ۲۰ ڈسمبر( پریس نوٹ ) کل ہند داغ دہلوی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج داغ دہلوی کی مزار پر گل افشانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر سید تقی عابدی کینیڈا، ڈاکٹر فاروق بخشی، پروفیسر ایس اے شکور،ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر سیکرٹری اُردو اکیڈیمی، سید مسکین احمد، پروفیسر مجید بیدار، ولی محمد قادری، جاوید کمال، سردار سلیم، شکیل حیدر کے علاوہ محبان داغ دہلوی کی کثیر تعداد شریک رہی اس موقع پر سید مسکین احمد نے کہا داغ دہلوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ جاری ہے انہوں نے حکومت سے داغ دہلوی آڈیٹوریم کی تعمیر کے مطالبہ کا اعادہ کیا ڈاکٹر سید تقی عابدی نے بھی میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُردو کے اس عظیم شاعر حضرت داغ دہلوی کے شاگردوں میں علامہ اقبال جیسے عظیم شاعر بھی تھے۔ انہوں نے  مسکین احمد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ داغ دہلوی کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور داغ دہلوی کی یاد میں حیدرآباد میں داغ دہلوی آڈیٹوریم کی تعمیر کے مطالبہ کی تائید کی انہوں نے داغ دہلوی کی مزار کی تزئین کے مطالبہ کی بھی تائید کی انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بھر میں داغ دہلوی کی یاد مشاعرے اور سمینار منعقد کرنا چاہئے اوران  کے انعقاد کے لئے حکومت کو تعاون کرنا چاہیے سید مسکین احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button