ایجوکیشن

دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری، اوقات کاراورمکمل تفصیلات

حیدرآباد: تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ امتحانات تین اپریل سے شروع ہورہے ہیں امتحانات کے اوقات کار صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے ہوں گے۔ امتحانات کا ٹائم ٹیبل اس طرح سے ہے۔ 3 اپریل کو فرسٹ لینگویج، 4 اپریل کو سکنڈ لینگویج، 6 اپریل کو تھرڈ لینگویج (انگلش)، 8 اپریل کو ریاضی، 10 اپریل کو فزیکس ،بیالوجی، 11 اپریل کو سوشل سائینس کا امتحان ہوگا۔ 12 اپریل کو او ایس ایس سی لینگویج پیپر1 اور13 اپریل کو او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر2 کا امتحان ہوگا۔ محکمہ تعلیمات کی جانب سے یہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button