تلنگانہ

خانگی تقریب میں تلنگانہ کے دو کٹر سیاسی حریفوں کی ملاقات

نظام آباد 31 مئی ( اردولیکس) سیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہونے کا محاورہ اس وقت سچ ثابت ہوا جب تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ٹی آر ایس رکن کونسل کویتا کے ساتھ ایک خانگی تقریب میں گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں احترام کے ساتھ نمستے کیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے نظام آباد میں بی جے پی کے ضلع صدر بسوا لکشمی نرسیا کے نئے مکان کی آج گھر بھرانی تقریب تھی جس میں بنڈی سنجے اور رکن کونسل کویتا بھی مدعو تھیں۔

 

تقریب میں ایم ایل سی کویتا اور کریم نگر کے ایم پی بندی سنجے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو گئے۔ اس تقریب میں ریاست کے دو کٹر حریفوں کی ملاقات کو سیاسی حلقوں میں کافی تجسس سے دیکھا جا رہا ہے

 

اس موقع پر بنڈی سنجے نے اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر کویتا کو نمستے کیا ۔ اور کویتا نے بھی مسکراتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر بنڈی سنجے کے نمستے کا جواب دیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button