تلنگانہ

دسویں جماعت کے طالب علم کی ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے ہاسٹل میں واقعہ

نارائن پیٹ _ 6 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے دسویں جماعت کے طالب علم کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ  ضلع نارائن پیٹ کے کونڈا پور گریجن گروکل اسکول میں پیش آیا۔اس طالب علم جس کی شناخت  سری کانت کے طورپر کی گئی ہے جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا

صبح ہاسٹل میں ناشتہ کرنے کے بعد اچانک گر گیا۔ مقامی دھنواڈا پرائمری ہیلت سنٹر میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم اس کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹرس کی ہدایت کے مطابق اسے نارائن پیٹ ضلع ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ سی پی آر کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ طالب علم پہلے ہی مر چکا ہے۔  سریکانت کی اچانک موت سے ساتھی طلباء میں غم کی لہر دوڑ گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button