تلنگانہ

نظام آباد میں بیگالہ کرشنا مورتی میمو ریل کرکٹ ٹورنمنٹ کا عظیم الشان پیمانے پر اختتام

 بیگالہ کرشنا مورتی میمو ریل کرکٹ ٹورنمنٹ نظام آباد کا عظیم الشان پیمانے پر اختتام

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا، مہیش بیگالہ گپتا کی شرکت۔سوپر اسٹارکرکٹ ٹیم نے بیگالہ ٹی 20 ٹرافی جیت لی

نظام آباد:22/ ڈسمبر (پریس نوٹ ) عمران شہزاد صدر ٹاؤن میناریٹی سیل ٹی آرایس، ببلو خان کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 56 کی جانب سے شہر نظام آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی ہمت افزائی اور کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے عظیم الشان پیمانے پر آنجہانی بیگالہ کرشنا مورتی میمو ریل کرکٹ ٹورنمنٹ نظام آباد بیگالہ کپ T-20 ٹرافی کا انعقاد 9 /ڈسمبر تا 19/ ڈسمبر شیلجہ گراونڈ بودھن روڈ نظام آباد پر انعقاد عمل لایا گیا تھا اس ٹورنمنٹ کا فائنل میاچ سوپر اسٹار اور یونی کٹس کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا،پربھاکر ریڈی نوڈا چیرمین، بیگالہ مہیش گپتا این آر آئی کوآرڈنیٹر گلوبل ٹی آرایس پارٹی نے شرکت کی جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے طارق انصاری ریاستی جنرل سکریٹری ٹی آرایس پارٹی، سینئر ٹی آرایس قائدین سجیت سنگھ ٹھاکر، مرلی، ستیہ پرکاش، سدم روی چندر، دیوی، محمد عبدالقدوس سینئر کارپوریٹر، انچارج کارپوریٹرس مجلس محمد ریاض احمد، عبدالسلیم، محمد رفیع، عبدالعلی باغبان کارپوریٹر، سمیع اللہ خطیب و امام مکہ مسجد و صدر جمعیت العلماء ہند، محمد عبدالواجد صدر ضلع جماعت اہلحدیث، وجہہ اللہ خان ناظم ضلع جمعیت اہلحدیث، مولانا عبدالقیوم شاکر سکریٹری جمعیت علماء ہند، مولانا کریم الدین کمال صدر ملت ویلفیر سوسائٹی، حافظ سید واجد نوازصدر تلنگانہ جمعیت الحفاظ

 

ویلفیرسوسائٹی، محمد افضل الدین صدر عیدگاہ کمیٹی قدیم و جدید، مولانا حافظ احسان احمد خطیب و امام مسجد اوپر ٹیکڑی، میر عنات علی افروز(دہلی ٹی)، مرزا افضل بیگ تیجان سکریٹری سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی، محمد جنید احمد ایڈوکیٹ، محمد امجد صدر اولڈ موٹر پارٹس ویلفیر سوسائٹی،محمدعبدالقیوم این آر آئی و سینئر ٹی آرایس قائد، عبدالمتین جوبلی نائب صدر ٹی آرایس ٹاؤن، ثناء اللہ خان قائد ٹی آرایس، ایم اے باری آرگنائزنگ سکریٹری ٹاؤن ٹی آرایس، محمد مصعیب خان ہوٹل محفل کے علاوہ چرچ کے فادر، منادر کے پجاری نے شرکت کی۔سوپر اسٹارکرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 186 رنز بنائے جبکہ یونی کٹس نے 16.2 اوور میں 10 وکٹ کے نقصان 71 رن بنائے اسطرح سوپر اسٹارکرکٹ ٹیم نے یونی کٹس کو 115 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔

 

رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا نے نصف گھنٹہ سے زائد تک اس فائنل میاچ کا مشاہدہ کیا اس موقع پر شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک کثیر تعداد شیلجہ گراؤنڈ پر اس میاچ کو دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ یہ شہر نظام آباد کا ایک عظیم الشان ٹورنمنٹ تھا جسے دیکھنے کیلئے نظام آباد کے علاوہ مختلف منڈل سے تعلق رکھنے والے شائقین کرکٹ کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس ٹورنمنٹ کے آغاز سے لیکر اختتام تک بیرون ممالک میں رہنے والے این آر آئیز نے 131426 افراد نے آن لائن مشاہدہ کیا۔ میاچ کے اختتام پر رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا نے فاتح ٹیم کے کپتان معز خان کو بیگالہ ٹی 20 ٹرافی اور مبلغ ایک لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا جبکہ رنراپ یونی کٹس کپتان عامر کو بیگالہ ٹی 20 رنر ٹرافی اور 50 ہزار روپے مالیت کا چیک حوالے کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انکیت ریڈی کو مین آف دی سریز اور مین آف دی میاچ کا اعزاز رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کے ہاتھوں دیا گیا۔علاوہ ازیں اس ٹورنمنٹ میں بیگالہ کرشنا مورتی کرکٹ ٹورنمنٹ کے دوران جملہ 24 ٹیموں نے حصہ لیا تھا

جس میں انفرادی طور پر مین آف دی میاچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جن میں مالاپلی بلو اسکائی (افروزعزیز)، یونیکٹ (صدیق)، عارف XI (دیپک فیاب)، الفتح (مختار خان)، یوتھ II (اجیت)، این سی سی (طاہر بن جعفر)، ایچ این سی سی (عبدال)، سوبرس / جاگروتی (عدنان)، بی کے XI (جمیل)، سوپر اسٹار (نعیم انجینئر)، ریڈ اسٹار (محسن مرزا)، یونیکٹس (عامر)، ایچ این سی سی (محسن رضا)، عارف XI (سنتوش)، سوپر اسٹار (انیک ریڈی)، 11 اسٹار (وجئے)، عارف XI (دیپ فیاب)، یونیکٹس(ماجد)، سوپر اسٹار (انیٹک ریڈ ی)، یونیکٹس / ریڈ اسٹار (شعب ریڈ اسٹار)، جبکہ بیسٹ آ ل راؤنڈر آف دی ٹورنمنٹ انیک ریڈی سوپر اسٹار، بیسٹ بولر آف دی ٹورنمنٹ دیپک فیاب (ٹیم عارف XI)، بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنمنٹ ارشد (ٹیم جاگروتی)، بیسٹ کیپر (عبدال)، فیر پلے (ایم سی سی) کے علاوہ گراؤنڈ اسٹاف محسن بن غوث، فیصل سہل، الیاس، ایمپائرس اطہر، دیش مکھ، این سی اے، اسکور چھوٹو ریحان، آن لائن اسکور سونو، گراؤنڈ مینجمنٹ اسلم، قادر، محسن رضا, عامر اور حمید چھوٹو کو بھی مومنٹوز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اُردو میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بے لوث خدمات پر اعزازی مہمانانِ نے انہیں تہنیت پیش کی جن میں قابل ذکرِ محمد جاوید علی (اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نظام آباد)، احمد علی خان (سینئر جرنلسٹ)، محمد یوسف الدین خان (ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس / اردو لیکس /، نیوز ایڈیٹر روزنامہ آئینہ نظام آباد)، محمد خالد خان (چیف ایڈیٹر مومن ٹائمز)، لطیف علیم الدین (ایڈیٹر تبصرہ)، سید یٰسین علی افسر (ایڈیٹر انوار دکن)، محمد غفار احمد (اسٹاف رپورٹر صحافی دکن)، محمد امیر الدین (جرنلسٹ)،محمد ذاکر (اسٹاف رپورٹر محور نظام آباد)، سہیل خان (ایڈیٹر یو این این 24نیوز) کو ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شالپوشی کی گئی اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ریحان احمد صدر یوتھ تلنگانہ جاگروتی، محمد نعمان احمد، ایوب خان نے اس ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے شب و روز محنت کی جس کے باعث بیگالہ ٹی 20 ٹرافی کا اختتام عمل میں آیا۔

 

علاوہ ازیں عمران شہزاد اور ببلو خان نے رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا، مہیش بیگالہ گپتا کو دیگر اعزازی مہمانوں کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی جبکہ اعزازی مہمانوں کی جانب سے کھلاڑیوں اور صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ عمران شہزاد و ببلو خان نے اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں اور اختتامی پروگرام میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں اور معززین شہر سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button