جنرل نیوز

ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام20/نومبر کو سیرت کوئز مقابلہ

کورٹلہ 17/نومبر ( نیوز) ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام شہر کورٹلہ میں بمقام انڈین پروگریسو اسکول ڈاک بنگلہ میں بروز اتوار 20/نومبر کو پہلا سیرت النبی کوئز مقابلہ رکھا گیا ہے۔جناب محمد عبدالمعز خادم ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ کورٹلہ و ۔مٹ پلی کے تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ اردو میڈیم اسکولوں میں سیرت النبی پر مبنی سوال و جوابی کتابیں مفت تقسیم کی گئی ہیں۔

 

کوئز مقابلہ کی چار زمروں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔پہلےگروپ میں جماعت سوم سے جماعت پنجم کے طلباء وطالبات ہونگے۔یہ مقابلہ زبانی ہوگا۔ان جماعتوں کے طلباء وطالبات میں 400 سو پمفلٹس جو سیرت النبی پر سوال و جواب کی شکل میں ہیں۔تقسیم کئے گئے ہیں۔دوسرے گروپ دوم میں جماعت ششم تا ہشتم کا احاطہ کیا گیا ہے۔تیسرےگروپ میں نویں اور دسویں جماعتوں کا احاطہ کیا گیاہے جبکہ چوتھےگروپ میں انٹر میڈیٹ کا احاطہ کیا گیا ہے۔گروپ دوم،سوم،و چہارم کے لئے امتحان تحریری ہوگا۔ جس میں سوالیہ پرچہ میں خالی جگہ چھوڑی جائیگی۔صحیح جواب سے خانہ پوری کرنی ہوگی۔تحریر ی امتحان کے لئے طلباء وطالبات میں 1000 کتابیں مفت تقسیم کی گئی ہیں۔ہر گروپ کے لیے تین، تین ،انعامات رکھے گئے ہیں۔انعام اول 4000 روپے انعامی رقم انعام دوم کے لئے 3000 انعام رقم انعام سوم کے لئے 2000 انعامی رقم ہے۔انکے علاوہ ترغیبی انعامات دئے جائینگے۔انہوں نے اس موقع پرتمام اولیاء طلباء اور اساتذہ صاحبان سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اتوار کے صبح 9 تک انڈین پروگریسو اسکول میں امتحان میں شریک کرائیں

 

۔اس موقع پر خادمین کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ،محمد منیر الدین موظف جونیر اسسٹنٹ محکمہ تعلیمات،محمد ندیم الدین سینئر اسسٹنٹ محکمہ تعلیمات، محمد نصیر الدین ضیاءہیڈ ماسٹر،محمد نورالدین،اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button