تلنگانہ

دفتر مجلس علماء ہند میں القدس و جنت البقیع پر سمینار کا انعقاد

حیدرآباد۔17/اپریل(سفیرنیوز)دفتر مجلس علمائے ہند حسینی محلہ نور خاں بازار حیدرآباد میں آج تنظیم جعفری حیدرآباد کی جانب سے مولانا سید تقی رضا عابدی صدر تنظیم جعفری و شیعہ رکن حج کمیٹی ریاست تلنگانہ کی نگرانی میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر سمینار کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

 

اس سمینار میں،آغا مہدی شا رخی قونصل جنرل ایران مقیم حیدرآباد،پروفیسر ایم چنا باساویہ پولیٹیکل سائنس(RETD) اینڈ فارملی ڈین،فیکلٹی آف سوشیل سائنس عثمانیہ یونیور سٹی جناب اسلام الدین مجاہد،مولانا عبدالرحمان صاحب،مولوی سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی،جناب شہباز امجد خاں صدر مہدویہ قومی موومنٹ،مولانا احمد عباس نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظالم غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر کئے جارہے مظالم کی مزمت کی اور تمام مسلمانوں سے ایک جٹ ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی اسکے علاوہ حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں۔

 

انہدام جنت البقیع پر خطاب میں مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی گذشتہ 101 سال کے نشیب و فراز کا تذکرہ کیا۔نظامت کے فرائض جناب باقر حسین(4TV)نے انجام دئے۔اس سمینار میں مولانا صوفی شاہ خیر الدین،دانشوران کانگریس قائدِ مرزا عسکر علی شیرو ڈاکٹر یاور علی قوم و معزز حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button