جنرل نیوز

نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول میں یوم ریاضی منایا گیا

نارائن پیٹ: 22 ڈسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول میں ، سرینواس رام انجنا ریاضی داں کی پیدائش کے موقع پر آج یوم ریاضی منایا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل محمد فرید نے اسکول میں منعقدہ ایک اجلاس سے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاضی داں سرینواس رام انجنا 22 ڈسمبر 1887 کو ایک انتہائی غریب خاندان میں ٹاملناڈو میں پیدا ہوئے۔ مضمون ریاضی میں انکے کارنامہ کو کبھی فراموش نہیں کرپاتے۔حکومت ہند نے انکے کارنامہ کو دیکھ کر انکی تصویر کو postel stamp پوسٹل اسٹامپ شناخت کروایا۔ پرنسپل محمد فرید نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ آگے چل کر ماہر ریاضی داں بنے۔ اس موقع پر اسکول میں ریاضی اساتذہ نلاریڈی’ شیواشنکر جیوتی کو شال پوشی و گلپوشی کی گی۔ اور ریاضی داں سرینواس رام انجنا کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button