تلنگانہ

دفترجماعت اسلامی خیریت آباد پر بزنس گائیڈنس سنٹر کا افتتاح _ امیرحلقہ مولانا حامدمحمدخان کی شرکت

*معاشی رہنمائی واستحکام کے سلسلہ میں بزنس گائیڈنس سنٹر کا افتتاح*

*دفترجماعت اسلامی خیریت آباد پر منعقدہ تقریب میں امیرحلقہ مولانا حامدمحمدخان کی شرکت*

 

معاشی استحکام کے لیے ملت کواپنی سونچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات میں ملت مثبت سونچ کے ذریعہ حالات کو تبدیل کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمحترم امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے دفتر جماعت اسلامی خیریت آباد زہرہ نگر چوراہا،مسجد رحمت بنجارہ ہلز پر معاشی رہنمائی واستحکام کے سلسلہ میں بزنس گائیڈنس سنٹرکے افتتاح کے موقع پر کیا۔ قبل ازیں امیرحلقہ کے ہاتھوں یہاں بزنس گائیڈنس سنٹرکا افتتاح عمل میں آیا۔امیرحلقہ نے مزید کہا کہ ملت کے معاشی استحکام کے لیے اس گائیڈنس سنٹر کے ذریعہ نوجوانوں بالخصوص بیروزگاروں کے لیے رہنمائی کا انتظام کیا جائے گا۔ڈاکٹرشیخ عثمان سکریٹری شعبہ ملی اُمورحلقہ تلنگانہ نے کہا کہ ملت کے نوجوانوں میں تعلیمی،معاشی،سماجی وسیاسی شعوربیدار کرنے کی ضرور ت ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر بڑے شہرمیں اس طرح کے سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔پروگرام کا آغاز مولانا حافظ رکن الدین ندوی کی تذکیربالقرآن سے ہوا۔سنٹر کوآرڈینٹر جناب قمرصاحب نے سنٹر کے کام کا تعارف پیش کیا۔ پروگرام کی کاروائی امیرمقامی خیریت آباد جناب عبید صاحب نے چلائی۔اس موقع پرجناب شبیر احمد خان،جناب محمد کلیم الدین و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button