تلنگانہ

جماعت اسلامی ہند چندرائن گٹہ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

جماعت اسلامی ہند چندرائن گٹہ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

بلا لحاظ مذہب وملت سینکڑوں افراد نے استفادہ کیا

 

 

جماعت اسلامی چندرائن گٹہ کے زیر اہتمام پٹیل نگر بنڈلہ گوڑہ میں میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں بلا لحاظ مذہب وملت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اوراستفادہ کیا، مجموعی طور پر پانچ سو سے زیادہ افراد نے مختلف امراض کا چیک اپ کروایا اور مفت دوائیں حاصل کیں، اس کیمپ میں خون کے معائنے بھی کئے گئے۔ اس موقع پر ڈیڑھ سو سے زیادہ غیر مسلم بھائیوں کو اسلامی کتب کی مختلف زبانوں تلگو،انگلش،اُردو میں تقسیم عمل میں آئی۔ جنہیں انہوں نے شوق سے حاصل کیا اور مطالعہ کرنے کی بات کی۔ محترم جناب محمداسحٰق صاحب (امیرمقامی چندرائن گٹہ) نے کیمپ کی نگرانی فرمائی اور محترم جناب ڈاکٹر سید وہاج الدین ہاشمی،جناب ایس ایم عتیق الرحمن،جناب نوید الرحمن،جناب محمدسراج الدین،مولانا محمد شفیع احمد قاسمی، جناب محمداویس،مفتی عبدالفتاح عادل سبیلی نے مریضوں کی رہنمائی کی اور انہیں ممکنہ سہولتیں فراہم کیں۔ جناب ڈاکٹر نعمان حسن رضوی (سکریٹری ڈیر) ڈاکٹر مصباح الدین(انچارج مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ہدی) ڈاکٹر عبداللہ ایم بی بی ایس، ڈاکٹر صوفیہ، ڈاکٹر حامد اور ان کی ٹیم نے پوری دلچسپی کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا۔ کئی غیر مسلم مردوخواتین نے اس کیمپ کے منعقد کرنے پرجماعت اسلامی ھند کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور اس کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے دلوں کو چھولیا ہے۔ ایک غیرمسلم بھائی نے تو یہاں تک کہا کہ ہم سب ایک ہی ہیں۔ ہندومسلم اتحاد ہی ہماری پہچان ہے۔ صدیوں سے ہم لوگ مل جل کر رہتے آئے ہیں اور آئندہ بھی مل جل کر رہیں گے۔ آپ لوگوں کا یہ کام واقعی قابل تحسین ہے۔ واضح ہوکہ جملہ پانچ سوپچیس افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا۔ محترم جناب ڈاکٹر عبدالخالق نے کیمپ کی ساری ذمہ داریوں کو نبھایا اور بہتر انتظامات کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button