جنرل نیوز

یکم جنوری کو کاماریڈی میں ختم نبوت کا عظیم الشان جلسہ عام

سرزمین کاماریڈی پر شیدائیان رسالت، فدائیان ختم نبوت کا عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے جمعہ کے موقع پر عامۃ المسلمین کو واقف کروانے کی مفتی ریحان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی ائمہ وخطباء عظام سے اپیل۔ 

کاماریڈی(پریسریلیز) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، مولانا مفتی محمد ریحان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، والحاج سید عظمت علی سکریٹری نے نوجوانان وکارکنان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا اجلاس دفتر جمعیت علماء ہند ضلع کاماریڈی تلنگانہ میں منعقد ہوا، جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیراہتمام عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام بعنوان تحفظ ختم نبوت اورہماری ذمہ داریاں مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی کی نگرانی میں منعقد ہورہا ہے،

تفصیلات سے واقف کرواتے ہوے بتایا کہ یہ جلسہ امیر شریعت حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ حیدرآباد کی سرپرستی اور عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی صدارت میں17 جمادی الاول 1443ھ یکم جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام کلاسک گارڈن فنکشن ہال سرسلہ روڈ کاماریڈی ان شاء اللہ منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی ملک کے ممتاز ومایہ ناز عالم دین استاد حدیث دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) ومجاہد ختم نبوت حضرت مولانا محمد ابرار الحسن رحمانی قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، وحضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی دامت برکاتہم نظام آباد شرکت اور بصیرت افروز خطاب بھی فرمائیں گے، جبکہ قرأت کلام پاک قاری خوش الحان مولانا حافظ عبدالہادی صاحب مدظلہ حیدرآباد سنانے کی سعادت حاصل کریں گے، ایسے ہی عالمی شہرت یافتہ نعت خواں بلبل ہند محترم مولانا مفتی طارق جمیل صاحب قاسمی زید مجدہ قنوج یوپی اپنی خاص آواز میں نعت خاتم الانبیاءﷺ ونذرانۂ عقیدت پیش کریں گے، اور محترم مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نظامت کے انجام دیں گے، علماءکرام کےبصیرت افروز، روح پرور خطابات سے استفادہ کے لئے عاشقانِ رسول اکرمﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کی حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، مرزا حفیظ بیگ رکن بلدیہ کاماریڈی، محمد سلیم الدین قائد ٹی آر ایس، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، جناب ماجد صاحب انجینئر حیدرآباد، محمد حنیف، حمد حمزہ محمد ماجد علی خان کے علاوہ خدام وٹرسٹیان مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی ودیگر احباب نے پرخلوص گزارش کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔

9618156786

متعلقہ خبریں

Back to top button