ایجوکیشن

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبہ یونین کے انتخابات میں شیخ عائشہ اے بی وی پی کی صدارتی امیدوار

وجے واڑہ _ 7 نومبر ( اردولیکس) بی جے پی کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی تاریخ میں اس بار یونیورسٹی کے انتخابی میدان میں ایک مسلم طالبہ مقابلہ کررہی ہے ۔ پہلی بار، اے بی وی پی نے 9 نومبر کو ہونے والے یونیورسٹی آف حیدرآباد (یو او ایچ) طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے ایک خاتون امیدوار شیخ عائشہ کو میدان میں اتارا ہے۔ SFI-ASA-TSF اتحاد کے محمد عتیق کے خلاف  مقابلہ کررہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب یونیورسٹی کے صدر کے عہدے کے لیے دو مسلم  امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔

وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والی شیخ عائشہ یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ عتیق احمد بھی پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے۔ ان کا آبائی شہر حیدرآباد ہے۔ عائشہ نے بتایا کہ وہ 2019 سے اے بی وی پی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم کبھی بھی مسلم طلبہ کے خلاف نہیں ہے۔ یہ اقلیتوں کے حق میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں یہ پیغام دینے کے لیے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا گیا ہے کہ اے بی وی پی اقلیتوں کے خلاف نہیں ہے۔

عائشہ نے کہا کہ اے بی وی پی اقلیتوں کی حامی اور ہندوستان نواز ہے، تنظیم ان تمام اقلیتوں کی حمایت کرتی ہے جو ملک کی حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اے بی وی پی میں اس وقت سے کام کر رہے ہیں جب وہ اے پی کی سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی میں ایم ایس سی کر رہی تھی ۔  اس نے کہا کہ اس نے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن کے طور پر کام کیا۔ عائشہ نے بتایا کہ انہیں جو موقع دیا گیا ہے وہ قیادت کے معاملے میں ABVP کی مسلم خواتین کی حمایت کی ایک مثال ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button