تلنگانہ

نظام آباد ضلع میں موسلادھار بارش _ اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو تعطیل

متحدہ نظام آباد ضلع میں پیر کی صبح 3 بجے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اندلوائی، ڈچ پلی، دھرپلی، سری کونڈہ اور جاکرن پلی میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ ڈچ پلی منڈل گنارام میں سب سے زیادہ 14 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ گندھاری اور سری کونڈہ منڈل کے چیمانوپلی میں 12 سینٹی میٹر، سداشیو نگر جکل اور جاکرن پلی میں 11 سینٹی میٹر اور ڈچ پلی اور مدن پلی میں 10 سینٹی میٹر بارش ہوئی

 

نظام آباد ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر درگا پرساد نے آج سرکاری، پرائیویٹ اور امدادی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا  کہ یہ فیصلہ موسلادھار بارش کے پیش نظر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button