تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی دو سیٹوں کے لئے 29 جنوری کو انتخابات

نئی دہلی _ مرکزی الیکشن کمیشن نے جمعرات کو تلنگانہ میں دو خالی ایم ایل اے کوٹہ کے ایم ایل سی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ بی آر ایس ایم ایل سیز کڈیم سری ہری اور پاڈی کوشک ریڈی نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد ایم ایل سی کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ دو سیٹ خالی ہوگئے تھے اس سلسلے میں شج مرکزی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔  انتخابات کا نوٹیفکیشن رواں ماہ کی 11 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔

اسی دن سے پرچہ نامزدگی کی وصولی شروع ہو جائے گی۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 18 جنوری کو ہوگی۔ 19 تاریخ کو  نامزدگی کی جانچ پڑتال اور 22 تاریخ تک  نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی ۔ الیکشن کی  پولنگ 29 جنوری کو ہوگی۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نتائج کا اعلان یکم فروری کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تلنگانہ میں دو اور یوپی میں ایک ایم ایل سی سیٹ کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button