جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند عادل آباد کے زیراہتمام عظیم الشان اجتماع عام برائے خواتین کا کامیاب انعقاد

عادل آباد _ 26 دسمبر ( اردو لیکس) جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی جانب سے خواتین میں شعور بیداری اور دینی حمیت پیدا کرنے کے لیے ایک عظیم الشان اجتماع عام سنٹرل گارڈن عادل آباد میں منعقد کیا گیا اس اجتماع عام کو مخاطب کرتے ہوئے محترمہ عطیہ صدیقہ مرکزی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند نے بتایا کہ اپنے بچوں کی اسلامی نہج پر تربیت اور ان میں اخلاق و کردار کی اعلی اقدار پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کے لیے مختلف مواقع استعمال کریں۔موبائل فونز کی وجہ سے کافی خرافات عام ہو چکی ہیں لیکن اس کے صحیح استعمال کی طرف ہمیں بچوں کو توجہ دلانا چاہئے۔نئی نسل کی تیاری میں ہم ماؤں کا بڑا رول ہے

ہم ہی ہے جو ان کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرا سکتی ہیں۔عطیہ صدیقہ مرکزی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند کے علاوہ اس اجتماع عام کو ساجدہ بیگم معاون ریاستی ناظمہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ سماج کا بگاڑ اور خواتین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ ارشاد ضیاء بانو سیکریٹری چلڈرن اسلامک سرکل جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے بھی معمار جہاں توہے عنوان پرخطاب کیا۔افتتاحی کلمات فوزیہ بانو ضلع ناظمہ جماعت اسلامی ہند عادل آباد نے پیش کیے۔نظامت کے فرائض صالحہ تبسم نے بحسن وخوبی انجام دیے جبکہ اجتماع عام کا آغاز ارجمند بانو کی قرأت سے ہوا۔کلمات تشکر ہاجرہ فاطمہ نے ادا کئے۔اس اجتماع عام میں محترمہ شگفتہ انجم صاحبہ مقامی ناظمہ خواتین عادل آباد،محترمہ شاہدہ کوثر،مقامی ناظمہ اندر ویلی،محترمہ فہیم سلطانہ،ضلعی ناظمہ نرمل،محترمہ آفرین تبسم،مقامی ناظمہ خواتین نرمل کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کرتے ہوئے اجتماع عام سے استفادہ کرتے ہوئے اجتماع کو کامیابی سے ہم کنار کیا

 

۔مذکورہ اجتماع کو منعقد کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے جماعت اسلامی ہند عادل آباد کے تحت چلنے والے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے علاوہ مقامی گرلز اسلامک آرگنائزیشن سے وابستہ ٹیم نے چند روز سے کافی جدوجہد کی۔انہی کی جدوجہد کے سبب اجتماع عام کامیاب رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button