جنرل نیوز

نارائن پیٹ کی درگاہ حضرت معصوم ولی باباؒ میں جدید تعمیری کاموں کا افتتاح

نارائن پیٹ: 27 ڈسمبر (اردو لیکس/صادق چاند) نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع درگاہ حضرت معصوم ولی باباؒ میں جدید تعمیری کاموں کا آج افتتاح بدست سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا ؒ نارائن پیٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر فاتحہ خوانی کی محفل بھی منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں الحاج محمد نواز موسی’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ حافظ محمد فخرالدین امام جامع مسجد ‘ مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق نظامی’ ریاض الدین رنگریز’ قاضی محمد تقی خرادی’ ‘ محمد ذاکر ہزاری’ حسن رنگریز’ تاج الدین ٹنگلی’ وحید ہزاری ‘ نظیر احمد’ نور احمد ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button