جرائم و حادثات

بھائیوں نے اپنی بہن کا سہاگ اجاڑ دیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں واردات

حیدر آباد : شہر کے مضافاتی علاقے میڑچل میں ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ محمد غوث ساکن اکبر جاہ پیٹ اور ان کی بیوی کے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا

 

آج غوث کی بیوی کے تین بھائی الطاف،لطیف اور مبین ان کےگھر پہنچے۔ ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور الطاف اور لطیف نے پہلے غوث پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا اسی دوران مبین نے ان پر خنجر سے حملہ کر دیا

 

جس کے نتیجہ میں غوث شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے، ہاسپٹل منتقل کرنے پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔جس وقت یہ واردات انجام دی گئی اس وقت غوث کی بیوی مقام واقع پر موجود تھی اس کے بھائیوں نے اپنی بہن کی آنکھوں کے سامنے ہی اس کا سہاگ اجاڑ دیا۔

 

مقتول کی بیوی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button