تلنگانہ

نارائن پیٹ کے مختلف جماعتوں کے قائدین کی وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی میں شمولیت

نارائن پیٹ: 27 ڈسمبر (اردو لیکس) آج سید مجتبی احمد اسٹیٹ اسپوک پرسن وائی ایس آر پارٹی و حیدر آباد پارلیمنٹ کنوینر کی قیادت میں نارائن پیٹ ضلع سے وابستہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین جن میں قابل ذکر کرشنا’ ڈاکٹر وحید’ ایم ڈی تاج’ محمد حنیف’ مظہر صوفی ودیگر قائدین نے آج حیدر آباد پہنچ کر وائی ایس آر پارٹی سربراہ محترمہ وائی ایس شرمیلا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شرمیلا نے وائی ایس آر پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر کرشنا نے محترمہ شرمیلا کی یاترا رعیتو آویدانہ یاترا کی کامیابی کے لے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر راج گوپال ودیگر موجود تھے۔ بعد ازاں کرشنا نے محترمہ شرمیلا سے ملاقات کے دوران انہیں تہنیت بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button