گینگسٹر نعیم کی تدفین

تلنگانہ کے ضلع محبوبنگر میں ہوئے انکاونٹر میں ہلاک گینگسٹر نعیم کی تدفین آج اس کے آبائی وطن بھونگیر میں انجام پائی۔ اس موقع پر اس کے رشتہ دار اور دوسرے بھی موجود تھے۔ تدفین کے پیش نظر پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا تھا۔ حیدرآباد کے کمشنر پولیس مہیندرریڈی نے تدفین کے موقع پر الکٹرانک میڈیا کے لئے لائیو ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگائی۔